Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور کون ہیں اور انہیں کیوں گرفتار کیا گیا؟

فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے. تصویر: اے ایف پی
فریال تالپور 26 اپریل 1958 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پہلا الیکشن 1997 میں نوابشاہ سے لڑا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ بعد ازاں محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد فریال تالپور نے لاڑکانہ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا اور جیت کر پہلی بار 2008 میں قومی اسمبلی کی ممبر بنیں۔
فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس کا آغاز 2015 میں ہوا جب ایف آئی اے نے ایسے اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کیں جن سے کئی ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں تھیں۔ یہ کیس کچھ عرصے سست روی کا شکار رہا اور سابق چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کے سو موٹو نوٹس کے بعد سال 2018 جولائی میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں حسین لوائی، طحہ رضا اور دیگر کو گرفتار کرکے میگا کرپشن سکینڈل کا پہلا کیس رجسٹر کیا گیا۔
اس سے قبل فریال کی تعلیم سے متعلق بھی سوال اٹھے ہیں، جس میں ان کی ڈگریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم، اس وقت ان کی ڈگریوں کی تصدیق کی رپورٹ پیش کر کے الزامات مسترد کیے گئے تھے۔

انہوں نے 1997 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حصہ لیا، لیکن جیت نہ سکیں۔ تصویر: اے ایف پی

 انہوں نے پاکستان کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی بورڈ ممبر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
سیاست کی دینا میں فریال نوے کی دیہائی سے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے 1997 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حصہ لیا، لیکن جیت نہ سکیں۔ تاہم انہوں نے سندھ کے ضلع شہید بینظیرآباد کے شہر نوبشاہ میں دو بار منتخب ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ پہلی بار انہوں نے نوابشاہ کی مئیر کے طور پر 2001 سے 2005 کے درمیان کام کیا اور دوسری بار دوبارہ 2005 سے 2009 تک کے لیے منتخب ہوئیں۔ لیکن وہ اپنا دوسرہ دور مکمل نہ کر سکیں اور 2008 میں اس عہدے سے دستبردار ہو گئیں۔  
فریال پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رکن منور تالپر کی اہلیہ ہیں۔

شیئر: