Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب غیر ملکیوں کو روزگار دینے میں آگے

ریاض ۔۔۔۔۔ سعودی عرب غیر ملکیوں کو روزگار دینے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا۔ہندوستان سعودی عرب کو سب سے زیادہ عملہ فراہم کرنیوالا ملک بن گیا۔ عالمی اعدادوشمار کے مطابق امریکہ ، جرمنی ، اور روس کے بعد غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ روزگار دینے والا ملک سعودی عرب ہے۔ امارات کا نمبر چھٹا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ جنوری 2017کے دوران مملکت میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 10.19ملین ہوگئی۔ 2016کے وسط میں سعودی عرب کی آبادی 31.74ملین نفوس پر مشتمل تھی۔ ان میں 20.08ملین سعودی۔(63.3فیصد) اور 11.66ملین غیر ملکی(36.7فیصد) تھے۔غیر ملکی مردوں کا تناسب 69فیصد اور غیر ملکی خواتین کا تناسب 31فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیئر: