Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن: سعودی نوجوان بھی ’ایریئل ڈانس‘ کے دیوانے

’ایریل ڈانس‘ کو ارجنٹائن کے ڈانسر جدہ میں ’الرقص علی المبانی‘ کے نام سے پیش کریں گے۔ فوٹو بشکریہ المدینہ نیوز
ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ تفریحی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ جدہ سیزن کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں اور ریاض سیزن کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
سیر و سیاحت کے شوقین مقامی نوجوان ماضی میں دیگر ممالک گھوم کر جو کچھ دیکھ چکے ہیں اب وہ تفریحی سرگرمیاں اپنے یہاں بھی دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔
اب سعودی نوجوانوں ارجنٹائن کے معروف رقص ’ایریئل ڈانس‘ کی جدہ میں پرفارمنس کے منتظر ہیں جسے ارجنٹائن کے ڈانسر جدہ کے تاریخی علاقے میں ’الرقص علی المبانی‘ کے نام سے پیش کریں گے۔ (الرقص علی المبانی )کے لفظی معنی عمارتوں پر رقص کرنے کے ہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق ارجنٹائن کے ڈانسر ڈیگواسٹنگا اور میٹو ٹوویلا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دونوں ڈانسر جدہ کے تاریخی علاقے کی عمارتوں کی دیواروں پر نہایت فنکارانہ انداز میں اچھل کود کر کے شائقین کے دل جیت لیں گے۔

ان کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ جدہ میں ڈانس کا تجربہ مالا مال ثابت ہو گا۔ تصویر: عرب نیوز

ڈیگو اسٹنگا اور میٹو ٹوویلا کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شو کرنے پر بیحد خوش ہیں۔ سعودی شائقین بیحد مہذب اور دل والے ہیں۔
ڈیگو اسٹنگا کا کہنا ہے کہ جدہ پہنچنے پر انہیں ایریئل ڈانس کے شو کی جگہ دکھائی گئی۔ انہیں جدہ کا تاریخی علاقہ اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ یہاں ڈانس کا تجربہ بیت اچھا ثابت ہو گا۔ ’شروع میں مجھے ڈر تھا کہ پتا نہیں وہاں کے شائقین کیسا ردعمل ظاہر کریں گے۔
تاہم ریہرسل شو نے ان کے دل میں جو خوف تھا وہ نکال دیا اور انہیں پورے علاقے سے اپنایت ہو گئی۔ ’ہم جدہ آکر بے حد خوش ہیں۔‘
میٹو ٹوویلا نے بتایا کہ مجھ سے بہت سارے سعودی نوجوان آکر ملے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی ’ایریئل ڈانس‘ سیکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر: