Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

101سالہ انڈین  خاتون ،معمر ترین عازم حج

انڈیا کی معمر ترین خاتون عازم حج  ’’اتار بی بی حسین بامار‘‘ سعودی عرب پہنچ گئیں۔ان کی عمر 101برس ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق انڈین خاتون امسال حج پر آنیوالی معمر ترین عازم حج  ہیں۔وہ  انڈیا سے پہلے مدینہ منورہ پہنچی ہیں ۔
سعودی اور انڈین عہدیداروں نے خیر مقدم کیا ۔
انڈین معمر خاتون نے سعودی عرب حج کیلئے پہنچنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ سفر خوشگوار گزرا ، امیگریشن کی کارروائی آسانی سے نمٹ گئی۔یہاں حج پر آنیوالے معمر افراد کے ساتھ بڑا اچھا برتائو کیا جا رہا ہے۔
انڈین حج کمیٹی کے عہدیدار ہر سال انڈیا سے حج کیلئے آنیوالے معمر حضرات و خواتین کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔سعودی عرب کے متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دیتے ہیں۔سرکاری اور نجی ادارے بزرگ عازمین کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
2017ء میں انڈونیشیا سے 104سالہ خاتون ماریہ مارغانی محمد جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھیں ۔انڈونیشی معمر خاتون کا جس شان اورآن بان سے استقبال کیا گیا اس پر وہ پھولی نہیں سما رہی تھیں۔
سعودی عہدیداروں نے انڈونیشی معمر حج خاتون کے ساتھ فوٹو بنوائے جنہیں سعودی میڈیا نے  سوشل میڈیا پر جاری کر کے فخر و ناز کا اظہار کیا ۔ 

شیئر: