Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنا ہر درد چھپا کے ناچ، سب کو نچا رے ، ہو منوا رے

مزے کی بات یہ ہے کہ  اس گانے میں کوئی میوزیکل انسٹرومنٹ استعمال نہیں ہوا۔ فوٹو: ٹوئٹر
ڈھول کی تال پہ گا رے،
گا رے دل جھوم کے گا رے،
اپنا ہر درد چھپا کے ناچ،
اور سب کو نچا رے ۔۔۔۔ منوا رے۔۔۔۔
انہی بولوں نے شائقین کی ماضی کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ گلوکار علی نور نے یہ گانا پہلے 90 کی دہائی میں گایا تھا اور تب بھی شائقین میں اس گانے کو بہت پزیرائی ملی تھی۔
اب ایک با پھر ’منوا رے‘ نے عوام کا دل جیت لیا ہے۔
علی نور نے اس گانے کو اس بار ایک مختلف انداز اور نئے طرز میں پیش کیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ  اس گانے میں کوئی میوزیکل انسٹرومنٹ استعمال نہیں ہوا، بلکہ علی نور نے اپنی آواز کے ذریعے ہی گانے کا میوزک دیا ہے۔
کچھ دن قبل علی نور نے ٹوئٹر پر اپنے فالوئرز کو ایک خوشگوار سرپرائز دینے کا اشارہ دیا تھا، اور تب سے ان کے مداح اس تجسس میں مبتلا تھے۔  
اور وہ سرپرائز یہ گانا ’منوا رے‘ ہے جس کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد سے ٹوئٹر پر ’منوا رے پھر سے‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی گردش کر رہا ہے۔

 

ٹوئٹرصارف طیبہ کا کہنا تھا کہ اس گانے نے بہت ساری خوشگوار یادیں دہرا دیں۔
 
جبکہ ایتھینا نے کہا کہ یہ گانا پہلی دفعہ ریلیز ہونے پر بھی بہت ہٹ ہوا تھا اور اب ایک بار پھرعلی نور نے متاثر کیا ہے۔ 
 
لیکن کچھ کے خیال میں نئی طرز والا ’منوا رے‘ پرانے والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ 
 
شائقین اس بات پر بہت حیران ہیں کہ اس گانے میں کوئی میوزکل انسٹرومنٹ نہیں استعمال ہوا بلکہ تمام میوزک منہ کی آوازوں اور تالیوں سے بنایا گیا ہے۔   

 

شائقین کے خیال میں پرانا والا منوا رے اتنا اچھا تھا کہ اس میں بہتری کی کوئی گنجائش ہی نہیں تھی، لیکن اسے گانے کو نئے طرز میں پیش کر کے علی نوز نے کمال کر دیا ہے۔

 

 علی ارسلان نے کہا کہ اس گانے نے ان کی بچپن کی یادیں تازہ کر دیں۔ لیکن ’پرانی ویڈیو میں لاہور کی گلیوں پر زیادہ توجہ تھی اور گلوکار پر کم، لیکن یہ والی صرف گلوکار کے بارے میں ہے، لیکن اچھی ہے۔‘

 

 

شیئر: