Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ کی فلم اینگری برڈز 2 کے ٹریلر میں کیا الگ ہے؟

اینگری برڈز  کی پہلی فلم 2016 میں منظر عام پر آئی تھی۔ فوٹو: یوٹیوب ٹریلر
اس بات سے تو سبھی واقف ہیں کہ پرندوں کو پیگز نہیں پسند کیونکہ وہ ان کے انڈے چرا لیتے ہیں۔ پرندوں اور پیگز کی یہ مزے دار لڑائی ہی فلم اینگری برڈز کی وجہ شہرت ہے۔
لیکن اس مرتبہ اینگر ی برڈز 2 کے ٹریلر میں کچھ الگ ہے۔ اینگری برڈز پگز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ دشمن کے خلا ف لڑیں گے۔ جس کی وجہ سے یہ کہانی مزید دلچسپ ہونے والی ہے۔
فلم کی جھلکیوں میں یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا مگر لگ یہی رہا ہے کہ اینگر ی برڈز اور پگز ایک مشترکہ دشمن کے خلاف ایک ہوں گے۔ دشمن کا تعلق مختلف قسم کے پرندوں کی نسل سے ہے جو اینگر ی برڈز کی طرح ایک جمے ہوئے جزیرے پر رہنا پسند نہیں کرتے۔

اینگری برڈز پگز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ دشمن کے خلا ف لڑیں گے۔ فوٹو: یوٹیوب ٹریلر

یاد رہے کہ اینگری برڈز  کی پہلی فلم 2016 میں منظر عام پر آئی تھی مگر اسے زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔
فلم میں اینگری برڈز کا میلہ ہے اور ان کی مزیدار شرارتیں ہیں۔ سب کسی نہ کسی تفریح میں مست ہیں۔ کچھ برڈز ایسے بھی ہیں جو اینگری برڈز کو غصہ دلا رہے ہیں اور اینگری برڈز ان سب سے لڑ رہے ہیں۔
فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش، جوش گیڈ، ڈینی مک برائیڈ، بل ہیڈر، مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
ایکشن اور شرارتوں سے بھری اینگری برڈز کے پہلے حصے کی طرح اس بار بھی امید ہے کہ اگست میں آنے والی یہ فلم بھی زبردست کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

شیئر: