Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2لاکھ سے زیادہ عازمین حج کو مفت صحت خدمات

سعودی وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سرکاری اسپتالوں نے 2لاکھ23ہزار سے زیادہ عازمین حج کو مفت صحت خدمات فراہم کیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق 4جولائی 2019ء سے لیکر 3اگست 2019ء تک  مکہ ، مدینہ کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز نے 190ہزار 719عازمین حج کو صحت خدمات پیش کیں۔ 
14 اوپن ہارٹ سرجری اور345 اینجیو گرافی بھی کی گئیں۔  واضح رہے کہ (ایک اوپن ہارٹ سرجری پر تقریباً20ہزار ڈالر لاگت آتی ہے ۔1020 عازمین کو گردے کی صفائی کی سہولت مہیا کی گئی  ۔ 322مختلف قسم کے آپریشن ہوئے ۔1504عازمین حج کا اسپتال میں رکھ کر علاج کیا گیا۔3حجنوں  کے ہاں ولادت ہوئی۔ لو لگنے کے باعث بیمار ہونے والے20عازمین  کا علاج کیا گیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ کے سرجنوں نے 58سالہ ایرانی عازم حج کی آنکھ کا آپریشن کر کے اس کی بینائی بحال کی۔
وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ ایرانی عازم حج کی آنکھ میں رسولی بن گئی تھی اگر بروقت علاج نہ کیا جاتا تو وہ بینائی سے محروم ہو جاتا ۔
سعودی حکومت حج پر آنیوالوں کو ہوائی اڈون ، بندرگاہوں ، بری سرحدی چوکیوں ، حج شاہراہوں ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں ہر طرح کی صحت خدمات مفت فراہم کرتی ہے۔وزارت صحت ، وزارت داخلہ ، وزارت دفاع اور وزارت نیشنل گارڈز کے اسپتال ، ہیلتھ سینٹرز اور ہلال احمر یہ کام انجام دیتے ہیں۔
 

شیئر: