Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: نجی اداروں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات چار دن  

سعودی عرب میں بیشتر اداروں میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتے کے دن ہوتی ہے (اے ایف پی فوٹو)
سعودی عرب میں  کام کرنے والے نجی اداروں  کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات چار دن کی مقرر کی گئی ہیں۔
وزرات محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والوں کے لیے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز دس اگست وقوف عرفہ والے دن سے ہو گا جبکہ آخری دن 14اگست ہو گا۔ 
حکومتی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اس سال 12 دن کی ہوں گی جن کا آغاز چھ اگست سے کر دیا گیا ہے جو 17 اگست تک جاری رہیں گی سرکاری دفاتر میں کام کا پہلا دن 18 اگست کو ہو گا۔ 
مملکت میں کام کرنے والے نجی اداروں کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو فریضہ حج کے لیے جانے کے خواہشمند ہیں انہیں اضافی تعطیلات مہیا کی جاسکتی ہیں تاہم انہیں اس کے لیے حج پر جانے کا پرمٹ اور حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے مہیا کیا جانے والی دستاویزی  ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔
واضح رہے سعودی عرب میں بیشتر اداروں میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتے کے دن ہوتی ہے اس طرح  ان اداروں میں جمعرات کام کا آخری دن شمار ہوگا جبکہ جمعہ اور ہفتہ تعطیل ہونے کی وجہ سے انہیں اضافی دو دن مل جاتے ہیں۔ جبکہ وہ ادارے جہاں کارکنوں کو ایک دن کی تعطیل دی جاتی ہے انہیں اضافی دو دن چھٹی نہیں ملتی۔
وہ ادارہ جہاں ہفتے کے ساتوں دن کام ہوتا ہے اور کارکنوں کے درمیان وررکنگ آورز کی تقسیم کیلئے شفٹوں کا نظام رائج ہے وہاں کارکنوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس اعتبار سے جن کارکنوں کی ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور ہفتے کے علاوہ دوسرے دنو ں میں ہوتی ہے انہیں یہ سہولت حاصل نہیں ہوتی۔ 
 

شیئر: