Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشن آزادی: ٹوئٹر صارفین کا خراج تحسین

یوم آزادی قریب آتے ہی ٹوئٹر صارفین نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ’پاکستان کی 72 سالہ عظمت‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی چل پڑا ہے۔ 
کسی نے پاکستان کے انتہائی خوبصورت مقامات کا ذکر کرتے ہوئے ان کو جنت کے برابر قرار دیا ہے، تو کسی نے پاکستان کے سائنس، کھیل، آرٹ، اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے فخر محسوس کیا ہے۔ 
ساتھ ہی صارفین نے تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور آزادی کے مقصد کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کو ایک پر امن ملک بنانے کی بھی تلقین کی۔
عثمان سلطان صارف کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ ملک بہت عرصے کی مسلسل جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے۔ آؤ اس کو ایک ایسی جگہ بنائیں جہاں سب امن کے ساتھ رہ سکیں۔‘

 

 

عائشہ بلوچ نے قائداعظم کا وہ پیغام دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایسی کوئی طاقت موجود میں جو پاکستان کو زمین پر سے مٹا سکے۔

 

There is NO POWER on Earth that can undo PAKISTAN "Muhammad Ali Jinnah". Happy Independence Day #72YearsOfGlory pic.twitter.com/x4GvDk9KM7

 
یقیناً پاکستان ایٹمی طاقت بننے والا پہلا اسلامی ملک ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو پہلی بار پانچ ایٹمی دھماکے کیے تھے جس کہ بعد سے اس کا شمار ایٹمی طاقت رکھنے والے سات بڑے ملکوں میں ہوتا ہے۔  

 

 

افواج پاکستان کا شمار دنیا کی سترویں طاقت ور افواج میں ہوتا ہے۔ جبکہ ایس ایس جی کمانڈو کو دنیا کی آٹھویں بہترین فورس سمجھا جاتا ہے۔

 

 

ٹوئٹر صارفین نے اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو بھی یاد کیا جنہوں نے اپنی ساری زندگی لوگوں کی خدمت میں وقف کر دی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی سروس سمجھی جاتی ہے۔ 

 

جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ پاکستان میں انہوں نے جذام کو کنٹرول کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔ ان کی کاوشوں سے 1996 میں پاکستان جزام پر قابو پانے والا پہلا ملک قرار دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر روتھ نے پہلا سینٹر کراچی میں کھولا تھا، جس کے بعد انہوں نے بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بھی جذام کے مریضوں کے لیے مراکز قائم کیے۔
 

 

پاکستان کے لوگوں ’مہمان نوازی‘ کے حوالے سے مشہور ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان نے مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والے دوسرا بڑا ممالک ہے۔
 
نصرت فتح علی خان اور میڈم نورجہاں جیسے گلوکاروں نے دنیا بھر میں نام کمایا۔ 

 

سکواش کے سابق عالمی چیمپین جان شیر خان نے ورلڈ اوپن ریکارڈ آٹھ مرتبہ اور برٹش اوپن چھ مرتبہ جیتا تھا۔ 
ضلع جہلم میں واقع کھیوڑہ سالٹ مائن کی دریافت آج سے تقریباً 2340 سال قبل ہوئی۔ یہ دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان ہے۔ 

 

شاہ راہ قرارم کا شمار دنیا کی اونچی ترین ہائی ویز میں ہوتا ہے اور یہ آٹھواں عجوبہ بھی قرار دیا گیا ہے۔
 
 
صارفین نے پاکستان کی خوبصور ترین مقامات کی تصاویر شیئر کیں۔
 
یقیناً شندور پولو گراؤنڈ دنیا کا اونچا ترین مقام سمجھا جاتا ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لوگ پولو کا میچ دیکھنے آتے ہیں۔

 

قراقرم پہاڑی سلسلے میں شامل راکاپوشی دنیا کی 27 ویں بلند ترین پہاڑی ہے۔

 

شیئر: