شاہ سلمان، ولی عہد کی پاکستان کو مبارکباد 

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستان کو72 ویں جشن آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے پاکستانی صدر عارف علوی کے نام مکتوب روانہ کیا گیا جس میں شاہ سلمان نے اپنی طرف سے اور سعودی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان صدر، حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر مبارکباد پیش کی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ 
اسی طرح کا ایک اور مکتوب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر عارف علوی کے نام روانہ کیا گیا جس میں ولی عہد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے مزید ترقی وخوشحالی کی دعا کی۔ 
 

شیئر: