Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم الازہر کے بازار سیاحوں میں مقبول‎

مسلم دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی الازہر قاہرہ کے پرانے علاقے میں واقع ہے اس کے اطراف عوامی بازار وں کا ایک جنگل ہے ۔دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں میں یہ بازا ر بڑے مقبول ہیں۔دسیوں ممالک کے سیاح ہزاروں مصریوں کے شانہ بشانہ ان بازاروں میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔ان کے گلے میں کیمرے پڑے ہوتے ہیں۔مختلف مناظر کیمرے میں قید کرتے رہتے ہیں ۔یہاں جڑی بوٹیاں ، مصالحہ جات ، انواع و اقسام کی خوشبویات اور روایتی ملبوسات کی کشش انہیں یہاں لاتی ہے ۔
الشرق الاوسط کے مطابق 27سالہ مصری نوجوان محمد عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ اسے تاریخی عمارتوں اور روایتی علاقوں کی تصاویر بنانے کا شوق ہے ۔الازہر سے متصل ایک چھوٹا سا محلہ ہے جس کا نام ”شمس الدین الدولہ“ہے ۔ اسی طرح یہاں ”الحمزاوی الصغیر “ محلہ بھی پایا جاتا ہے ۔ یہ الازہر اسٹریٹ سے لیکر المعز لدین اللہ الفاطمی اسٹریٹ تک چلا گیا ہے۔میں ان دونوں محلوں کے بازاروں کی تصاویر لینے کےلئے یہاں پہنچا تو مجھے جھجک ہوئی کہ خدانخواستہ دکاندار ناراض نہ ہو جائیں ۔شرماتے ہوئے ایک دکاندار سے تصویر لینے کی اجازت طلب کی تو اس نے خوشدلی سے میری درخواست قبول کر لی ہے ۔
عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ مزدور پیشہ لوگ فوٹو گرافروں کو پسند نہیں کرتے ۔انہیں اپنے سامان اور سامان برداری کی تصاویر لینا برا لگتا ہے ۔کئی لوگ فوٹو گرافروںسے تصویر کی فرمائش کر دیتے ہیں ۔

عبدالرحمن نے بتایا کہ الازہر کے اطراف واقع عوامی بازاروں میں ہر وقت مصر کے مشہور گلوکاروں کے نغمے اونچی آواز میں چلتے رہتے ہیں ۔دکاندار گاہکوں کی پذیرائی مسکراہٹوں سے کرتے ہیں ۔
یہاں کے بازاروں میںجڑی بوٹیاںفروخت کرنیوالی 5ہزار سے زیادہ دکانیں ہیں۔یہ لائسنس یافتہ ہیں۔الحمزاوی محلے میں جڑی بوٹیوں کی دکانیں سب سے زیادہ ہیں ۔ قاہرہ کے ہر محلے میں لوگ یہاں جڑی بوٹیاں خریدنے کےلئے آتے ہیں ۔
50سالہ محمد صلاح نے جو جڑی بوٹیوں کا کاروبار کرتے ہیں بتایا کہ سیاح حضرات ہمارے محلے کی عمارتوں اور یہاں فروخت کی جانیوالی اشیاءکے فوٹو لیتے ہیں۔دوائیں لکڑی کے خوش رنگ ڈبوں میں رکھی ہوتی ہیں۔یہ مصرِ قدیم کے ورثے کا حصہ ہیں۔ انگریزوں کو یہ سب چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں۔
الحمزاوی محلے میں مصالحہ جات خصوصاً کالی مرچ ، زیرہ ، دال اور سالن میں ڈالے جانیوالے مختلف قسم کے خشک پتے خوب بکتے ہیں ۔یہاں سونے ، چاندی اور پیتل کا سامان بھی فروخت ہوتا ہے ۔المعز لدین اللہ الفاطمی اسٹریٹ پر فراعنہ کے نوادر بھی فروخت کئے جاتے ہیں ۔یہاں مختلف بازاروں میں انواع و اقسام کے ملبوسات، کپڑے اور فرنیچر بھی بکتا ہے ۔شادی سے قبل لڑکیاں اور ان کے اہل خانہ بہت ساری چیزیں خریدنے کےلئے یہاں پہنچتے ہیں ۔
الازہر کے اطراف واقع بازاروں میں زبردست رش رہتا ہے ۔ یہاں گھومنا پھرنا اورچلنا پھرنا آسان نہیں ۔
یہاں سیاحوں کےلئے تاریخی مساجد ، سبیلیں اور مشہور زویلہ گیٹ دلچسپی کا محور ہے۔
المعز لدین اللہ الفاطمی اسٹریٹ کھلے عجائب گھر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اسکے دونوں طرف تاریخی عمارتیں کثیر تعدادمیں موجود ہیں۔یہاں مصری ملبوسات کا عجائب گھر بھی ہے ۔یہاں تصویر بنوانے کےلئے مصرقدیم کے روایتی ملبوسات کرائے پر ملتے ہیں ۔
 

شیئر: