Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی عدم جارحیت معاہدے کی پیشکش

معاہدہ آبی گزر گاہ میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت ثابت ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ عدم جارحیت معاہدے کے لئے تیار ہیں۔ یہ معاہدہ آبی گزر گاہ میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت ثابت ہوگا۔
سی این این کے مطابق روسی ہم منصب سرگئی لیپروف کے ساتھ پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں جواد ظریف نے کہا کہ خلیج کے علاقے میں امریکی افواج کی موجودگی نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ’ خلیج کے ساحلی ممالک کے درمیان خطے میں امن کا قیام جھگڑے کے ذریعے نہیں تعاون کے بل پر ممکن ہے‘۔ 

خلیج کی سیکیورٹی  کے لیے روس کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔جواد ظریف

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خلیج کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے روس کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔
روسی وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک سے بین الاقوامی آبی گزر گاہ میں آزادانہ جہاز رانی کے ضامن معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کیا۔ مجوزہ معاہدے سے متعلق روسی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس اور چین امریکی دباﺅ کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے پابند ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کی کوشش پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایٹمی معاہدے کیلئے صدر ٹرمپ اور صدر روحانی کے درمیان ملاقات ایران کے لئے فائدہ مند ہوگی۔
 

شیئر: