Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کا اعلان

نئی سہولت کے بعد کرایہ مقامی کرنسی کے علاوہ اپنے ملک کی کرنسی میں بھی معلوم کیا جاسکتا ہے
دبئی نے تمام لیموزین اور ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈرائیور سے بات چیت کرنے کیلئے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کا خود کار سسٹم بھی نصب ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں مواصلاتی ادارے کے سربراہ خالد العوضی نے کہا ہے کہ دبئی میں چلنے والی ٹیکسیوں اور لیموزین کو ”ٹچ ٹیکسی“ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ٹچ ٹیکسی الیکٹرانک لیموزین ہے جس میں تمام الیکٹرانک سہولیات موجود ہیں۔

لیموزین میں بیٹھنے والاڈرائیور سے ٹرانسلیشن سسٹم کے ذریعے بات چیت کرسکتا ہے 

لیموزین میں بیٹھنے والا نہ صرف گاڑی میں موجود ٹرانسلیشن سسٹم کے ذریعے ڈرائیور سے بات چیت کرسکتا ہے بلکہ سفر کے دوران مفت وائی فائی سے بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ اسی طرح کرایہ مقامی کرنسی کے علاوہ اپنے ملک کی کرنسی میں بھی معلوم کرسکتا ہے۔ ٹچ ٹیکسی میں تمام حفاظتی انتظامات رکھے گئے ہیں تاکہ مسافروں کا سفر اور محفوظ خوشگوار ہو۔
خالد العوضی نے کہا کہ ٹچ ٹیکسی آن لائن بھی بک کروائی جاسکتی ہے۔ سفر کا روٹ معلوم کیا جاسکتا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
خالد العوضی نے کہا کہ ٹچ ٹیکسی کا منصوبہ دبئی اسمارٹ سٹی کا حصہ ہے۔ دبئی حکومت اس شہر کو دنیا کے جدید ترین شہروں میں بدلنا چاہتی ہے جس میں تمام بنیادی خدمات آن لائن فراہم کی جاتی ہیں۔

شیئر: