Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سے زائد عمرے پر مقرر2 ہزار ریال فیس ختم

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے اسکا اعلان کردیا۔
سعودی عرب نے ایک سے زائد بار عمرے پر مقرر فیس منسوخ کردی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے اسکا اعلان کردیا۔
پہلی مرتبہ عمرے پر کوئی فیس نہیں تھی۔ ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس مقرر کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر بنتن نے ایک سے زائد مرتبہ عمرے پر مقرر فیس منسوخ کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنی طرف سے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔

فیصلے کی بدولت سعودی وژن 2030کا ایک بڑا ہدف مکمل ہوگا

 شاہ سلمان نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کی تنظیم نو سے متعلق نیا فرمان جاری کیا ہے اسی میں ایک سے زائد بار عمرے کی فیس منسوخ کی گئی ہے۔
وزیر حج کا کہنا ہے کہ اس شاہی فیصلے کی بدولت سعودی وژن 2030 کا ایک بڑا ہدف مکمل ہوگا۔ ہدف 2030 تک سالانہ تین کروڑ عمرہ ویزوں کا اجراء اور عمرہ پر آنے والوں کا ارض مقدس میں استقبال ہے۔
وزیر حج نے مزید کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرے کیلئے ویزوں کا دائرہ وسیع سے وسیع ترکرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس کے تحت حج اور عمرے پر آنے والوں کیلئے ایک طرف تو خدمات کا دائرہ پھیلایا جارہا ہے تو دوسری جانب انکا معیار پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

شیئر: