Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلجیت کی پاکستانی پروموٹر کے کنسرٹ میں شرکت ملتوی

پاکستان اور انڈیا کے تعلقات خراب ہونے کے باعث اب فنکار اور گلوکار بھی محتاط رویہ اپنانے لگے ہیں۔ مشہور انڈین گلوکار اور فنکار دلجیت دوسانجھ نے 21 ستمبر کو امریکہ کے شہر ہوسٹن میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کو ملتوی کر دیا ہے۔ یہ کنسرٹ پاکستانی پروموٹر ریحان صدیقی نے کرانا تھا۔
فلم ’اڑتا پنجاب‘ سے نام اور پہچان بنانے والے دلجیت دوسانجھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کنسرٹ ملتوی کرنے کی تصیق کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دلجیت نے بتایا کہ ان کو ’ممبئی مرر‘ نامی اخبار کے ایک آرٹیکل کے ذریعے اس خط کے بارے میں پتا چلا جو ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز‘ نے ان کے نام لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس خط کے بعد وہ ہوسٹن میں ہونے والے کنسرٹ کو ملتوی کرتے ہیں۔
’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ انڈین گلوکار و فنکاروں کے لیے بنائی گئی تنظیم ہے جس سے تقریبآ چھ لاکھ لوگ منسلک ہیں۔

منسوخی کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے دلجیت کے پاکستانی پروموٹر کی دعوت پر پرفارمنس غلط تاثر پھیلائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے انڈین گلوکار میکا سنگھ کے کراچی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے میکا سنگھ کو کراچی میں کنسرٹ کرنے پر انڈیا میں معافی بھی مانگنا پڑی تھی۔
دلجیت دوسانجھ کو اس صورتحال کا سامنا تب کرنا پڑا جب انہوں نے ریحان صدیقی نامی پاکستانی شو پروموٹر کی جانب سے ہوسٹن کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تھی جس کے نتیجے میں انڈیا کی ویسٹرن گلوکار و فنکار کے لیے بنائی گئی فیڈریشن نے وزارت خارجہ کو خط لکھا اور دلجیت کے ویزا کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔
خط  میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے دلجیت کے پاکستانی پروموٹر ریحان صدیقی کی دعوت پر پرفارمننس غلط تاثر پھیلائے گی جس کا علم ہونے پر دلجیت نے اپنے 21 ستمبر کو ہونے والے کسرٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔

 

شیئر: