Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم امریکہ میں

عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور وزیر برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم دورہ امریکہ کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اپنے خطاب میں وہ مسئلہ کشمیر اور انڈیا کی جانب سے انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں پر گفتگو کریں گے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور اقوام متحدہ کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
عمران خان پاکستان اور ترکی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، کانفرنس میں نفرت پر مبنی گفتگو کے خلاف مکالمہ ہو گا۔

 

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقعے پر پاکستان ملائیشیا اور ترکی کا سہہ فریقی اجلاس بھی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگو اور ایڈیٹوریل بورڈز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر: