Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات

عراق، سعودی عرب کے ہر مشکل وقت میں ساتھ ہوگا۔ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔ قصر السلام میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی آرامکو تیل تنصیبات پر حملے پر بھی دونوں رہنماﺅں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

 عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امن و سلامتی ہمیں عزیز ہے۔ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیل تنصیبات پر عراقی موقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 
شاہ سلمان نے کربلا میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان پر تعزیت پیش کی ہے۔
دوسری طرف عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی امن و سلامتی ہمیں عزیز ہے۔دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات انتہائی مستحکم ہیں۔ عراق سعودی عرب کے ہر مشکل وقت میں ساتھ ہوگا۔

 دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)

بعدازاں خادم حرمین شریفین نے عراقی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم کے ہمراہ وفد کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، شاہی خاندان کے افراد ، وزراءاور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: