Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوریا، سعودی عرب میں بیالوجک ادویہ تیار کرے گا

فیکٹری میں 300 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کوملازمت ملے گی (فوٹو: واس)
سعودی عرب نے کوریا کی ایک کمپنی کے ساتھ بیالوجی ادویہ تیار کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ سعودی عریبین انویسٹمنٹ اتھارٹی اور کوریا کی جی ایل رافا کمپنی کے درمیان 1.2 بلین ریال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کورین کمپنی سعودی عرب میں بیالوجی ادویہ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرے گی۔ فیکٹری میں 30 سے زیادہ انواع و اقسام کی بیالوجی ادویہ تیار ہوں گی۔
معاہدے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ فیکٹری میں 300 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔

کورین کمپنی یہاں بیالوجی ادویہ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرے گی (فوٹو: واس)

سعودی عریبین انویسٹمنٹ اتھارٹی میں ادویہ کے شعبے کے سربراہ العباس بن سعد الغامدی نے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
سعودی عرب میں بیالوجی ادویہ تیار کرنے کی فیکٹری صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی ثابت ہوگی۔ سعودی نوجوانوں کو بھی اس شعبے میں مہارت حاصل ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں قائم ہونے والی کورین فیکٹری سے نہ صرف سعودی عرب کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہاں سے تیار ہونے والی ادویہ خلیجی ممالک کے علاوہ عرب ممالک میں بھی برآمد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 2019ء کے دوران متعدد غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لائسنس جاری ہوئے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک 291 غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: