Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل صارفین کے خراب آئی فون مفت مرمت

آئی فون 6 اور 6 ایس میں پہلے بھی تکنیکی خرابیاں سامنے آچکی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
آئی فون بنانے والی امریکی کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ اس کے نئے تیارہ کردہ کچھ آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈلز کے کچھ فونز تکینکی خرابی کی وجہ سے شاید آن نہ ہوں تاہم کمپنی ایسے فونز صارفین کو مفت میں مرمت کرکے دے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی نے جمعے کو بتایا ہے کہ اکتوبر 2018 اور اگست 2019 کے درمیان بننے والے مذکورہ ماڈلز کے کچھ موبائل فونز میں فنی خرابی پائی گئی ہے۔ تاہم جن صارفین کے نئے فونز خراب نکلیں گے کمپنی انہیں مفت میں مرمت کرکے دے گی۔
واضح رہے کہ ایپل نے آئی فون 6 اور 6 ایس 2015 میں متعارف کروائے تھے تاہم کمپنی انڈیا کے شہر بنگلورو کے ایک مقامی یونٹ میں ابھی بھی ان ماڈلز کے نئے فون تیار کر رہی ہے۔

ایپل کمپنی انڈیا میں ابھی بھی آئی فون 6 اور 6 ایس بنا رہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹیکنالوجی کے ماہرین ماضی میں بھی آئی فون کے مذکورہ دونوں ماڈلز میں تکنیکی خرابیوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایپل نے حال ہی میں آئی فون کے نئے ماڈلز بھی متعارف کرائے ہیں۔ آئی فون 11 میں تین کمیرے، زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری اور کمپیوٹر چپ ہے جبکہ اسے پانی سے بچاؤ کے لیے بہت بہتر انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
نئے آئی فون کی فروخت 20 ستمبر سے شروع ہوئی ہے اور اس کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

ایپل نے حال ہی میں آئی فون 11 متعارف کروایا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

  ایپل نے آئی فون 11 پرو اور بڑی سکرین کا آئی فون 11 پرومیکس بھی متعارف کرایا ہے جن کی قیمت بالترتیب 999  اور 1099 امریکہ ڈالرز ہے۔
آئی فون 11 میں تین کیمرے ہیں اور اس کی بیٹری کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہو گا۔
آئی فون پرو کے نئے ماڈلز میں سلو مشن سیلفیز کا آپشن بھی دیا گیا ہے جسے ’سلوفیز‘ کہا جاتا ہے۔  

شیئر: