Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں کروڑوں ریال آمدنی

مختلف ایکٹویٹیز میں دو لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک صرف تین دن میں 235 ملین ریال کی آمدنی ہوئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مختلف ایکٹویٹیز میں دو لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی ہے جن میں سے 80 فیصد سعودی شہری تھے، 10 فیصد خلیجی ممالک سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 10 فیصد غیر ملکی تھے‘۔

شرکت کرنے والوں میں 80 سعودی شہری تھے، 10 فیصد خلیجی ممالک جبکہ 10 فیصد غیر ملکی تھے (فوٹو : ٹوئٹر)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی حقیقت میں ہم نے صحیح معنوں میں آغاز ہی نہیں کیا اور یہ اعداد وشمار ہیں۔ حقیقی آغاز جمعرات سے ہوگا‘۔
آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے آغاز کی وجہ سے شہر کے ہوٹلوں میں 98 فیصد کمرے بک ہوچکے ہیں۔ مشرقی ریجن اور ریاض ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے‘۔

 شہر کے ہوٹلوں میں 98 فیصد کمرے بک ہوچکے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

واضح رہے کہ ریاض سیزن سال رواں کا آخری تفریحی میلہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں ریاض سیزن کی اشتہاری مہم جاری ہے۔
ریاض شہر میں ہوٹلوں کے کمروں کے کرایوں میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کمرہ 2000 ریال تک ہو گیا ہے جبکہ دو کمروں کے فرنیشڈ اپارٹمنٹ کا کرایہ ایک ہزار ریال تک ہے۔

ریاض سیزن 10 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ 15 دسمبر تک رہے گا ( فوٹو : ٹوئٹر)

ریاض سیزن 10 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ 15 دسمبر تک رہے گا۔ توقع ہے کہ اس میں 20 ملین افراد شرکت کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: