Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 کروڑ بچے، ایک تہائی غذائی کمی کا شکار

گزشتہ تین دہائیوں میں ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی ناقص غذا کے ہوالے سے ’موٹاپے‘ کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے (فوٹو:اے ایف پی)
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ  بچوں میں سے ایک تہائی غذا کی کمی یا پھر موٹاپے کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادراہ برائے چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بچے صحت کے ایسے مسائل سے دوچار ہیں جو ان کے ساتھ زندگی بھر رہیں گے۔ 
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، چار یا اس سے کم عمر کے بچوں کو جسمانی نشوونما کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں 149 ملین بچے ایسے ہیں جن کے قد عمر کے مطابق بڑھ نہیں سکے اور ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما نہیں ہو سکی۔
جبکہ 50 ملین ایسے ہیں جو غربت کے باعث انتہائی دبلے پن کا شکار ہیں۔
دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے ضروری وٹامن اور معدنیات سے محروم ہیں۔ وٹامن اور معدنیات سے محروم جسم میں بیماریوں سے لڑنے کا مدافعتی نظام مؤثر نہیں رہتا اور سماعت و بصارت متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جسم میں بالخصوص آئرن کی عدم موجودگی کے باعث خون کی کمی پیدا ہو جاتی ہے، اور انسان کے ’آئی کیو‘ لیول میں بھی کمی آ سکتی ہے۔  

149 ملین بچے ایسے ہیں جن کے قد عمر کے مطابق بڑھ نہیں سکے اور ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما نہیں ہو سکی (فوٹو:اے ایف پی)

گزشتہ تین دہائیوں میں ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی ناقص غذا کے ہوالے سے ایک اور بڑا مسئلہ ’موٹاپے‘ کا پیدا ہو گیا ہے۔
ترقی مذیر ممالک میں موٹاپے کا مسئلہ تین دہائیوں قبل موجود نہیں تھا۔ لیکن آج کے دور میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 10 فیصد موٹاپے کا شکار ہیں۔
بازاروں میں سستی اور خراب کوالٹی کی تیار اشیا خورد و نوش ملنے کی وجہ سے موٹاپے کی بیماری میں شدت آئی ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے ایڈیٹر برائن کا کہنا تھا کہ بچوں کی غذا میں چینی، نمک، اور نشاستے کا استعمال  ضرورت سے زیادہ ہے۔  

آج کے دور میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 10 فیصد موٹاپے کا شکار ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

یہ تینوں مسائل، جن میں موٹاپہ، وٹامن کی عدم فراہمی، اور ناقص غذا شامل ہیں، ایک ہی ممالک میں پائے جاتے ہیں، بلکہ ایک ہی محلے اور اکثر ایک ہی گھر کے افراد ان تینوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔
یونیسیف کی غذائیت سے متعلق ڈائریکٹر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جن ماؤں میں موٹاپے کا مسئلہ پایا جاتا ہے، ان کے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما مکمل طور پر نہیں ہو سکتی۔
دنیا بھر میں 800 ملین لوگ مسلسل بھوک شکار ہیں جبکہ 2 بلین غلط خوارک کھانے کی  وجہ سے موٹاپے، دل کی بیماری، اور شوگر کا شکار ہیں۔ ان میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر:

متعلقہ خبریں