Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں انار میلہ سج گیا

گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے میلے کو کامیاب بنانے کے لئے شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں انار میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ گورنر ریجن شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے افتتاح کر دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انار میلے میں سیکڑوں مزارعین 250 سے زیادہ اسٹالوں کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں۔

الشیحیہ میں 48 باغوں میں انار کے 3 لاکھ زیادہ درخت ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

میلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے انار الشیحیہ نامی علاقے کے ہیں جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خلیج میں میٹھے انار سے پہچان رکھتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الشیحیہ میں 48 باغوں میں انار کے 3 لاکھ زیادہ درخت ہیں۔ اس سے پہلے دو مرتبہ اس علاقہ کے اناروں کو ملک بھر میں متعارف کرانے کے لئے میلہ لگ چکا ہے‘۔

الشیحیہ کے انار نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خلیج میں پہچان رکھتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

انتظامیہ نے کہاہے کہ ’ملکی سطح پر میلے لگانے سے پہلے الشیحیہ علاقہ میں انار کے ایک لاکھ 70 ہزار درخت تھے جن کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے‘۔
قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے میلے کو کامیاب بنانے کے لئے شہریوں سے شرکت کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ’قصیم ریجن پورے ملک کو غذا فراہم کرتا ہے۔ یہاں کے مزارعین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے‘۔
 

سیکڑوں مزارعین 250 سے زیادہ اسٹالوں کے ذریعہ شرکت کر رہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: