Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز آؤٹ

ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 16، 16 رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے تاہم سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی20 اور ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی پاکستان کے لیے بہت اچھی پرفارمنسز ہیں مگر سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ اور کی فارم کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی20 ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔

ان کے علاوہ ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، فاسٹ بولر موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔ 
ٹیسٹ ٹیم کے لیے اظہر علی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، بابر، حارث، امام، عمران خان سینئیر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ شامل ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز ہمیشہ اہم رہی ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے۔

مصباح الحق کے مطابق آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے۔ فوٹو اے ایف پی

سرفراز کو کپتانی اور ٹیم سے ہٹائے جانے پر پیدا ہونے والے تنازعے پر بات کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرفراز کو ہمیشہ بیک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کافی سوچ بچار اور چیئرمین پی سی بی کی مشاروت سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو فیصلہ کیا ہے وہ سرفراز کی کارکردگی اور ان پر موجود دباؤ کے باعث کیا۔
مصباح نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے سرفراز اس کا حصہ بنیں اور ان کی فارم  جیسے ہی بحال ہو گی تو ان کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

 

خیال رہے کہ قومی ٹی 20 اسکواڈ 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہوگا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
 قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: