Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین میک اپ کے بغیر زندہ رہ سکتی ہیں؟‘

میک اپ کی مثال گاڑی میں پٹرول کی سی ہے، پٹرول ہوگا تو گاڑی چلے گی (فوٹو: سیدتی)
میک اپ خواتین کی ضرورت ہے یا مجبوری، اس کی کتنی اہمیت ہے اور کیا اس کے بغیر بھی زندہ رہا جاسکتا ہے۔
میک اپ کے حوالے سے خواتین کا موقف بڑا واضح ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ میک اپ کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا، ہاں بس تھوڑا سا میک اپ لگانا بھی ضروری ہے۔
شاید زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں کہ ہنسی مذاق اور لطیفہ گوئی میں عربوں کا کوئی ثانی نہیں۔ یہ ذوق سعودیوں میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر آئے دن ایسے ٹرینڈ چل پڑتے ہیں جن کا مقصد محض ہنسی مذاق اور تفریح لینا ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک ٹرینڈ چل پڑا کہ ’’اگر میک اپ نایاب ہوجائے‘‘ جس میں ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے مختلف دلچسپ کمنٹس کیے ہیں۔
مرد صارفین تو پہلے سے ہی بھرے بیٹھے تھے سو انہوں نے خوب دل کے پھپھولے پھوڑے جبکہ خواتین اپنا دفاع کرنے بلکہ الٹا مردوں پر وار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
چند دلچسپ ٹویٹ ملاحظہ کریں:
فخامہ نامی اکاؤنٹ سے ایک شہری نے ٹویٹ کرتے ہوئے میک اپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’یہی وہ اوزار ہیں جن سے زمینی حقیقت چھپائی جاتی ہے، انہیں تباہ وبرباد کرنے کی ضرورت ہے‘۔
وردنامی خاتون نے کہا’ ہمارا حسن تو فطری ہے، تم سے کس نے کہا کہ میک اپ پانی یا آکسیجن ہے‘۔
ایک لڑکے نے ٹویٹ کیا ’میک اپ ختم ہوگیا تو لڑکیوں کا پتہ کیسے چلے گا کہ کون ہے۔ پہچان کیسے ہوگی‘۔
بنت النماص نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’میرے نزدیک کھانا اور نیٹ ضروری ہے، باقی کے بغیر زندگی گزار سکتی ہوں‘۔
محمد الدوسری نے کہا ’میک اپ کی مثال گاڑی میں پٹرول کی سی ہے، پٹرول ہوگا تو گاڑی چلے گی، نہیں ہوگا تو نہیں چلے گی‘۔
سعاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے ’میک اپ ہماری نہیں، شوہروں کی ضرورت ہے، ہم تو شوہروں کے لیے میک اپ کرتی ہیں‘۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: