Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی میں دنیا کی موثر ترین شخصیت

گوگل کمپنی نے الحمادی کو ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی میں ماہر کا خطاب دیا ہے۔ فوٹو ٹویٹر
گوگل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہری نے ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی میں خود کو دنیا کا موثر ترین فرد ثابت کردیا۔گوگل نے اس بات کا اعلان امریکی سلیکون ویلی میں ماہرین کے پروگرام کے دوران کیا۔


اخبار 24 کے مطابق ڈیجیٹل کے ماہر عبدالعزیز الحمادی نے اس موقع پر ایک وڈیو کلپ جاری کیا جس میں گوگل کمپنی کا عہدیدار ڈیجیٹل میڈیا میں اسے دنیا کا موثر ترین ماہر کا خطاب دے رہا ہے اور بتارہا ہے کہ الحمادی نے ڈیجیٹل میڈیا میں ایسا کیا کچھ کیا ہے جس نے انہیں اپنے تمام ہم پیشہ افراد پر برتری دیدی ہے۔ پروگرام میں موجود شائقین نے الحمادی سے متعلق اعدادوشمار سن کر غیر معمولی پذیرائی کا مظاہرہ کیا۔
 الحمادی نے اپنی اس کامیابی کا اعلان ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر کیا تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ سعودی شہریوں نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ ’ الحمادی وطن کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ ہم سب کو ڈیجیٹل میڈیا میں الحمادی کے بین الاقوامی شخصیت بننے پر دلی خوشی ہوئی۔ بلاشبہ الحمادی نے یہ کارنامہ انجام دے کر وطن عزیز کا سر بلند کردیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: