Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیحہ لودھی کے اعزاز میں سعودی سفیر کا ظہرانہ

پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فوٹو۔ٹوئٹر
اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحیی المعلمی نے ڈاکٹرملیحہ لودھی کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کااہتمام کیا۔ یہ تقریب اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کی مدت ملازمت کے اختتام پرمنعقد کی گئی۔
 تقریب میں متحدہ عرب امارات ، ترکی ، کویت، اردن، لبنان، ناروے ، روانڈا، بحرین،مالدیپ اور دیگر ممالک کے سفراءنے شرکت کی۔
اس موقع پر سعودی سفیر عبداللہ یحیی المعلمی نے کہا کہ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھی کردار ادا کیا ہے ۔
دو کتابوں کی مصنف ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں نواز شریف حکومت کے دور میں اقوام متحدہ میں بطور پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا۔
انہیں پاکستان کی جانب سے پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
15نومبر 1952ء میں لاہور میں پیدا ہونے والی ملیحہ لودھی کو ملکی خدمات کے اعزاز میں 2002 میں ہلال امتیاز کے ایوارڈسے نوازا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: