ڈاکٹر معراج مرزا نے سیکڑوں کتابیں اور تحقیقی مقالے لکھے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
ڈاکٹر معراج مرزا کون ہیں:
ڈاکٹر معراج نواب مرزا معروف سعودی جغرافیہ دان ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ اور حج مقامات کے جغرافیہ پر اٹلس تصنیف کی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی نمایاں تصنیفات میں مکہ مکرمہ میپ اٹلس بھی ہے۔
ڈاکٹر معراج مرزا 1951 میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ 1973 میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ماسٹر کیا۔ بعد ازاں میشی گن یونیورسٹی سے 1979 میں جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1995 میں خرطوم یونیورسٹی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
انہوں نے ریاض میں ایک اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام شروع کیا۔ جلد ہی انہیں ام القری یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھرتی کرلیا گیا۔ پھر وہ اسی یونیورسٹی میں جغرافیہ سیکشن کے سربراہ مقرر ہوئے۔
ڈاکٹر مرزا نے اس وقت اٹلس تصنیف کی جب مکہ مکرمہ کا کوئی جغرافیائی نقشہ نہیں تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
ڈاکٹر مرزا نے اس وقت مکہ مکرمہ کے جغرافیہ پر کام کرنا شروع کیا جب پورے ملک میں مقدس شہر کا کوئی جغرافیائی نقشہ نہیں تھا۔
انہوں نے مکہ مکرمہ اور حج مقامات کے متعلق تاریخی کتابوں کے حوالے تلاش کئے۔ بعد ازاں انہیں ترتیب دے کر اٹلس ترتیب دیا جو اپنی نوعیت کا پہلا کام تھا۔
ڈاکٹر مرزا نے تاریخی مقامات پر بھی مستند حوالوں کے ساتھ کا م کیا۔ اس کے علاوہ مقدس مقامات کا میپ اٹلس بھی تیار کیا جو آج بھی یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے حوالے کا مستند ذریعہ ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے سیکڑوں مضامین اور تحقیقی مقالے لکھے جو مختلف اخبارات کے علاوہ کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں۔