Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یارا الحقبانی نے ٹینس میں برطانوی کھلاڑی کوشکست دے دی

 یارا پہلی بار انٹرنیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک ہوئی تھیں۔فوٹو عاجل
سعودی لڑکی یارا الحقبانی نے ٹینس میں برطانوی خاتون کھلاڑی اینڈریا سدرلینڈ کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے دی۔سعودی کھلاڑی اور برطانوی کھلاڑی کے درمیان مقابلہ عیسیٰ انٹرنیشنل سٹی ٹینس ٹورنامنٹ آئی ٹی ایف میں کھیلا گیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق بحرین ان دنوں ٹینس ٹورنامنٹ کا میزبان بنا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس آرگنائزیشن نے منامہ میں ٹورنامنٹ کا انتظام کیا۔
 

یارا الحقبانی نے ڈبلز کے مقابلے میں بھی شرکت کی۔ فوٹو عکاظ

اس کامیابی نے یارا الحقبانی کے لیے بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں شرکت کی راہ ہموار کردی ہے۔ یارا پہلی بار انٹرنیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک ہوئی تھیں۔ 
یارا الحقبانی نے ڈبلز کے مقابلے میں بھی شرکت کی۔ یارا کی ساتھی روس کی الیگزینڈرا تھیں ان دونوں نے چین کی مینی اور انڈیا کی ایلینا کو شکست دے دی۔
یارا الحقبانی کے والد عبدالمحسن نے اپنی بیٹی کو ٹینس کے العیسیٰ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شریک کرنے اور سرپرستی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس کامیابی سے یارا کو مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا حوصلہ اور جذبہ ملے گا۔
               

شیئر: