Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں نئی جہت‘

شہزادی ریما نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر امریکی میڈیا انٹرویو دیا ہے۔
واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے کوشاں ہوں۔
الشرق الاوسط کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر پہلی مرتبہ امریکی میڈیا انٹرویو دیا ہے۔ 
امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا’ اس بات کے حق میں ہوں کہ سعودی عرب میں سماجی تبدیلی کے لیے صنف نازک کو مضبوط کیا جائے اور مزید سماجی اصلاحات لائی جائیں‘۔

44 سالہ شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہیں جو سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

شہزادی ریما کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہاں ہوں۔ خواہش ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کا دائرہ دہشتگردی کے انسداد یا تیل امور پر تعاون تک ہی محدود نہ رہیں۔ دونوں ملک تعلیم، ثقافت اور تجارت میں شراکت کے رشتہ استوار کریں۔
’ کاش آئندہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی جھگڑا نہ کھڑا ہو‘۔
شہزادی ریما نے ناقدین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی معاشرہ زیادہ روا دار ہے‘۔
 ’ہر انسان کو اظہار رائے کا حق ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے خلاف کوئی بھی بات میرے کام کی بنیاد پر کی جائے‘۔ 
 سعودی سفیر شہزادی ریما نے سعودی سفارتخانے میں پہلے دن کے حوالے سے بتایا کہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعدسفارتخانے کی 50 اہلکار خواتین سے ملاقات کی تھی۔ ان سے کہا تھا کہ ’ آج کا دن صرف خواتین کا دن ہے ، آج کا دن ہمارے جشن کا دن ہے۔ خوش قسمتی سے یہی وہ دن تھا جس دن سعودی عرب نے خواتین کے لیے سرپرستوں کا قانون منسوخ کیا تھا‘۔
 یاد رہے کہ 44 سالہ شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہیں جو بیرون ملک سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

شیئر: