Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں نیوم ریلی کا آغاز منگل سے ہوگا

العلامیں نیوم ریلی کا آغاز کل منگل کو ہوگا جو 9 نومبر تک جاری رہے گی۔
نیوم ریلی میں 60 کار سوار، ایک ٹرک اور 16 موٹر بائک شریک ہوں گے۔
نیوم ریلی میں سعودی عرب سے یزید الراجحی او ریاسر بن سعیدان کے علاوہ متعدد افراد شریک ہیں جبکہ امارات سے شیخ خالد القاسمی اور اسپین سے فرنینڈو الونسو شامل ہوں گے۔
ریلی کا آغاز العلا تاریخی شہر سے ہوگا جس میں 212 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ بدھ کو ہوگا جس میں 212 کلو میٹر کی مسافت طے ہوگی جبکہ تیسرا مرحلہ جمعرات کو شروع ہوگا جس میں ریلی العلا سے نیوم منتقل ہوگی۔
 ریلی کا آخری مرحلہ نیوم میں ہفتہ کو ہوگا جس میں 175 کلو میٹر کی مسافت طے کی جائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: