Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون شیف ’باربی ڈول‘ کے لیے منتخب

مستقبل میں ریستورانوں کی چین قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ فوٹو العربیہ
 باربی ڈول بنانے والی کمپنی ’میٹل‘ نے خاتون شیف لولوة العزة کو سعودی باربی ڈول کے لیے منتخب کیا ہے۔
کمپنی نے یہ فیصلہ باربی ڈول متعارف کرائے جانے کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا ہے۔

بہت ساری طالبات اب  کھانا بنانا سیکھ رہی ہیں۔ فوٹو العربیہ

العربیہ نیٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے لولوة العزة نے کہا کہ میٹل کمپنی نے مجھے سعودی باربی ڈول کے طور پر پیش کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ سعودی عرب کی تین خواتین کے نام اس حوالے سے پیش ہوئے تھے ۔
 سعودی خاتون شیف نے مزید کہا اپنی ہمشکل سعودی باربی ڈول دیکھی تو مجھے بہت اچھا لگا۔ فوری طور پر تصاویر اپنے گھر والوں کو بھیجیں۔

کام سے پیار نے نئی پہچان دی ہے۔ فوٹو العربیہ

 لولوة عزة نے مزید بتایا کہ ’20برس سے زیادہ عرصے سے طالبات کے لیے کھانا تیار کرتی رہی ہوں۔ میرا خواب تھا کہ وطن عزیز کی بچیوں کے لیے ایک نمونہ بنوں ۔ مجھے اس دن کا انتظار تھا کہ مجھے اپنے کام پر کوئی ایوارڈ ملے بالاخر وہ تاریخی لمحہ آگیا۔ کام سے پیار نے مجھے بین الاقوامی پہچان دی ہے ‘۔
’ سعودی باربی ڈول کے طور پر میرا انتخاب اس لئے ہوا کیونکہ پہلی سعودی اکیڈمک خاتون ہوں جوکھانا پکانے کا فن سکھانے کے لیے گھر میں کام کررہی ہوں۔ شیف کا پیشہ سعودی عرب میں پسند نہیں کیا جاتا‘۔
 سعودی خاتون شیف کے مطابق بہت ساری طالبات اب مجھ سے کھانا بنانا سیکھنے کے لیے رجوع کررہی ہیں اور میرا مثبت انداز ان کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

لولوة 20 برس سے طالبات کے لیے کھانا تیار کرتی رہی ہیں۔ فوٹو العربیہ 

عزة نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے کافی کچھ کرنا ہے۔ ریستورانوں کی ایک چین قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ بچوں کے لیے قہوہ خانے کی چین کھولنے کا بھی پروگرام ہے۔ طالبات کو کھانا بنانے کے طور طریقے سکھانے والی عصری اکیڈمی بھی ایجنڈے پر ہے۔
لولوة عزة کا کہنا تھاکہ سعودی وژن 2030نے خواتین کو زندگی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کا حوصلہ دیاہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ سعودی خواتین کا مستقبل تابناک ہے۔

شیئر: