Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں انکم ٹیکس کا قصہ کیا ہے؟

5 سال بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نہ تو انکم ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کا کوئی پروگرام ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سیکریٹری خزانہ یونس خوری نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے انکم ٹیکس لگادیا ہے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ ان افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں۔ نہ کوئی انکم ٹیکس لگایا گیا ہے اور نہ ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔

امارات کے سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ افواہوں میں حقیقت نہیں کان نہ دھرا جائے۔ فوٹو وال اسٹریٹ ماجو

الخوری نے توجہ دلائی ہے کہ جب ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقرر کیا گیا تھا تب ہی یہ فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ 5بر س تک اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ 5سال بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے گی اور ہر پہلو سے جائزہ لے کر اس حوالے سے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: