Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:44 ہزار غیر ملکی ملازمین کا اضافہ

 ایک سال کے دوران غیر ملکی مرد کارکنان کی تعداد میں 89.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو کویت ٹائمز
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کویت میں ایک سال کے دوران غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 44 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی اداروں میں تارکین کی تعداد 16لاکھ 13ہزار تک پہنچ گئی۔ 2018 کے چھٹے مہینے سے لے کر سال رواں کے وسط تک ان کی تعداد میں 44 ہزار 642 کا اضافہ ہوا۔

کویت میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 24لاکھ 17ہزار 991بتائی گئی ہے۔فوٹو کویت نیوز

کویتی اخبار القبس نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک سال کے دوران غیر ملکی مرد کارکنان کی تعداد میں 39 ہزار 973 کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک سال کے دوران 89.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
نجی اداروں کے برخلاف سرکاری اداروں میں ایک سال کے دوران غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چار ہزار86 کارکن کم ہوئے ان میں دو ہزار 897 مرد اور 1189خواتین کم ہوئیں۔
جون 2019 کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کویت کے سرکاری اور نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 17ہزار 991 بتائی گئی ہے۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: