Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مرغیوں کی 60 فیصد ضرورت مقامی طور پر مہیا

مملکت میں مرغیوں کا اوسط50 کلو فی کس سالانہ استعمال ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مرغیوں کی طلب کو مقامی طور پر پورا کرنے کے لیے برازیل کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق برازیل کا سب سے بڑا فارم سعودی عرب میں فیکٹری کھولے گا جس کے ذریعے مقامی مارکیٹ کی 60 فیصد ضرورت پوری ہو گی۔
سعودی عرب میں عام فرد کی 70 فیصد غذا مرغی پر مشتمل ہے۔ یہاں مرغیوں کی فروخت کا سالانہ حجم سات ارب ریا ل ہے۔ مملکت میں مرغیوں کا اوسط 50 کلو فی کس سالانہ استعمال ہے۔

مرغیوں کی فروخت کا سالانہ حجم 7 بلین ریا ل ہے (فوٹو: تواصل)

وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کو مرغیوں کی 44 فیصد ضرورت مقامی طور پر سپلائی ہوتی ہے جبکہ باقی بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سالانہ 800 اور 900 ٹن کے قریب مرغیاں درآمد کرتا ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ مرغیوں کی طلب بھی بڑھتی جارہی ہے۔
وزارت زراعت نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی بڑھتی طلب کے پیش نظر حکومت نے برازیل کے سب سے بڑے فارم سے معاہدہ ہے کیا ہے وہ مقامی طور پر مارکیٹ کو 60 فیصد ضرورت فراہم کرے گا۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
وزارت نے کہا ہے کہ بہت جلد فیکٹری قائم کی جائے گی تاہم سعودی نوجوانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ابھی بھی اس شعبے میں بڑے مواقع موجود ہیں۔
 
 

شیئر: