Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 لاکھ سے زائد غیر قانونی گرفتار

مہم کا آغاز نومبر 2017 سے کیا گیا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران سعودی عرب میں رہائش، ورک ویزے اور بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا 4.15 ملین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کے سلسلے میں اس مہم کا آغاز نومبر 2017 سے کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی قیام پذیر افراد کی تعداد 32 لاکھ 37 ہزار 897 ہے جنہیں حراست میں لیا گیا۔

1674مقامی افراد بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔فوٹو۔ عرب نیوز

اس کے علاوہ اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعدا د 6 لاکھ 37ہزار 425 تھی۔ اسی طرح گرفتاریوں کی اس مہم کے دوران سعودی عرب کے سرحد ی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 2 لاکھ 67 ہزار 577 افراد کو پکڑا گیا۔
عرب نیوز میں شائع شدہ رپورٹ میں سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 72 ہزار505 افراد کو سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا ان میں43 فیصد یمنی ہیں جبکہ 54 فیصد ایتھوپین اور باقی کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 5لاکھ 72 ہزار 446افراد پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔فوٹو۔ عرب نیوز

ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کی تعداد دو ہزار892 ہے جبکہ انہیں پناہ گاہیں اور سفری سہولتیں مہیا کرنے والے 4 ہزار 653 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گناہیں فراہم کرنے والے 1674مقامی افراد بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پکڑے گئے 10لاکھ 36ہزار 810 غیر قانونی افراد کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔  5لاکھ 72ہزار 446افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔ 5 لاکھ 25 ہزار 530 ایسے افراد ہیں جن کی سفارتی دستاویز کی تحقیق کے لیے سفارتخانوں سے رابطے کیے گئے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 6 لاکھ 95 ہزار 609 افراد کو سعودی عرب سے واپس بھیجنے کے لیے سفری انتظامات کے لیے کہا گیا۔ اس طرح 15ہزار 243افراد ایسے ہیں جو تاحال تفتیش کے عمل سے گزر رہے ہیں ان میں 13304مرد اور 1939خواتین شامل ہیں۔

شیئر: