Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے اسرائیل سے اراضی واپس لے لی

ایک سال قبل اسرائیلی حکومت کوفیصلے سے آگاہ کردیا تھافوٹو رویٹر
اردن نے اسرائیل سے لیز پر دی گئی اراضی واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے کہا کہ الباقورہ اور الغمر میں اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی میعاد پوری ہوگئی۔ اب ان دونوں علاقوں پر اردن نے اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کرلیا ہے۔
الوئام کے مطابق اردنی حکام نے اتوار کو اسرائیلی کاشتکاروں کو الباقورہ اور الغمر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسرائیلی ان دونوں علاقوں کو ’نہارییم‘ کا نام دیئے ہوئے ہیں۔ اردن نے 25برس قبل امن معاہدے کے تحت یہ دونوں علاقے اسرائیل کو ٹھیکے پر دے دیے تھے جہاں اسرائیلی کاشتکار کھیتی باڑی کررہے تھے۔

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے کہا کہ معاہدے کی میعاد پوری ہو گئی ہے۔فوٹو اے پی

شاہ عبداللہ الثانی نے اردنی پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ امن معاہدے کے تحت الباقورہ اور الغمر ضمیموں پر عمل آج سے ختم ہوگیا۔ اردن کے چپے چپے پر ملکی بالادستی پوری طرح سے قائم ہوگئی‘۔
اردنی فرمانروا نے یقین دلایا کہ ’مسئلہ فلسطین سے متعلق اردن اپنا قومی موقف برقرار رکھے گا۔ 4 جون 1967 کی سرحدوں میں خود مختار فلسطین ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنوانے سے متعلق اردن کی حمایت غیر متزلزل ہے‘۔
’ اردن ، فلسطینی علاقوں میںاسلامی اور عیسائی مقامات کی حفاظت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ اس پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں ہوسکتی‘۔

اردن نے 26 اکتوبر 1994کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے ضمیموں پر دستخط کئے تھے۔فوٹو اے پی

شاہ عبداللہ الثانی نے مزید کہا کہ’ اردن نے مشکل ترین حالات میں جرات مندانہ اصلاحات نافذ کیں۔ جمہوریت کے راستے پر گامزن ہیں اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں‘۔
 یاد رہے کہ اردن نے 26 اکتوبر 1994ءکو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے ضمیموں پر دستخط کئے تھے ان کے بموجب اسرائیل کو الغمر اور الباقورہ میں 25 برس تک اپنے تصرف میں رکھنے کا اختیار حاصل ہوگیا تھا۔ 
ضمیمو ں میں یہ بات بھی کہی گئی تھی کہ اگر اردنی حکومت نے اسرائیل کو 25 سالہ معاہدہ ختم ہونے سے ایک برس قبل معاہدہ جاری نہ رکھنے کی اطلاع نہ دی تو ایسی صورت میں معاہدے میں توسیع خود بخود ہوجائے گی۔
شاہ عبداللہ الثانی نے 25 سالہ معاہدہ ختم ہونے سے ایک سال قبل اسرائیلی حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ ا ردن دریائے اردن اور دریائے یرموک کے سنگم پر واقع الباقورہ اور عقبہ کی وادی عربہ میں واقع الغمر واپس لینے کا فیصلہ کرچکا ہے۔
 

شیئر: