Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں اتنی ٹڈیاں کہاں سے آ گئیں؟

یہ ٹڈیاں اپنے ساتھ خاص قسم کی بو بھی لے کر آئے تھے
کراچی کے بعض علاقے اس وقت ٹڈیوں کے نشانے پر ہیں۔ سوشل میڈیا پر کراچی کے رہائشیوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان ٹڈیوں کا نہ ختم ہونے والا جھنڈ کراچی کے آسمانوں پر اڑتا چلا جا رہا ہے۔
اس حملہ کی شروعات گذشتہ شب سے ہوئی جب ملیر اور گڈاپ کے علاقوں میں ٹڈیاں دیکھی گئیں جس کی وجہ سی ملیر کے کاشتکاروں کو بھی اپنی فصل کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ملیر پر اس حملے کے باعث عوام میں خوف پھیل گیا اور یہ ٹڈیاں اپنے ساتھ خاص قسم کی بو بھی لے کر آئے تھے۔
ایک اور صارف نے ایک ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ٹڈے کراچی کے اوپر سے گزر رہے ہیں۔

ملیر کے بعد ان ٹڈوں نے شہر کراچی کے دیگر علاقوں کا بھی رخ کیا جہاں سے سوشل میڈیا صارفیں نے ویڈیاز بنائی اور حیرت کا اظہار کیا۔

Caption

اس حملے نے مشہور شاہراہِ فیصل کا بھی رخ کیا جہاں عمارتیں ٹڈیوں کے سبب چھپ سی گئیں۔
اس سارے معاملے میں کچھ لوگوں نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا ہے کہ شاید اب ملیر اور دیگر علاقے کے لوگ ٹڈیوں سے بنے ہوئی کھانے بھی بنانے کی تیاری میں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صحرائی ٹڈیاں ہیں جو مون سون علاقے سے نکل کر بلوچستان کی جانب ہجرت کر رہی ہیں۔ اس پر ان کا مزید کہنا ہے کہ ان ٹڈوں سے فصل کو نقصان نہ ہوگا کیونکہ یہ کھانے کی تلاش میں نہیں ہیں۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: