Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی کابینہ کے استعفے امیر کو پیش

کویتی کابینہ کے مستعفی ہونے کا اعلان ترجمان نے کیا ہے۔
کویتی وزیر اعظم شیخ جابر المبارک نے جمعرات کو کابینہ کے استعفے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو پیش کردیے۔
کویتی جریدے القبس کے مطابق کویتی حکومت کے مستعفی ہونے کا اعلان ترجمان طارق المزرم نے کیا ہے۔
اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغانم نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
مرزوق الغانم نے واضح کیا کہ کئی ارکان پارلیمنٹ کی سوچ یہ بن گئی تھی کہ ملک چلانے کے لیے ایسی ٹیم کی ضرورت ہے جس کے ارکان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہو۔

خاتون وزیر جنان رمضان بوشہری نے ایک بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ فوٹو القبس 

کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کے مطابق فی الوقت پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کا بیان وزرا کے پارلیمانی مواخذے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔ خاتون وزیر روزگار و وزیرمملکت برائے امور آباد کاری جنان رمضان بوشہری مواخذے سے پہلے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الصباح کے حوالے سے یہ طے پایا تھا کہ وہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کے مطابق  پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ فوٹو القبس

کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق خاتون وزیر جنان رمضان بوشہری نے ایک بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ’یہ افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ کمپنیاں اور اثر و نفوذ رکھنے والے لوگ حق سے زیادہ طاقتور بن گئے ہیں۔ اثر و نفوذ رکھنے والوں کے مقابلے میں سربلند ہوں۔ فخر ہے جو فیصلہ بھی کیا ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے کیا‘۔
یاد رہے کہ رکن پارلیمنٹ عمر الطبطبائی نے وزیر روزگار جنان بوشہری پر الزام تھا کہ انہوں نے قانون کے نفاذ میں لاپروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے اس رو یے سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ جنان رمضان بو شہری پر بارش اورسیلاب سے پیدا ہونے والے نقصانات کے معاملات مناسب طریقے سے حل نہ کرنے کا بھی الزام تھا۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: