Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی شہریوں کی عمر غیر ملکیوں سے طویل

غیر ملکیوں میں 10 ممالک کے شہریوں کو شامل کیا گیا (فوٹو: القبس)
کویت میں کیے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ کویتی شہریوں کی عمریں مقیم غیر ملکیوں سے طویل ہوتی ہیں۔ 
کویتی خواتین میں معمر ترین 119 جبکہ مردوں میں 115 برس کے ہیں ۔ مقیم غیر ملکی مرد کی عمر 113 برس ہے۔
کویتی اخبار القبس کے مطابق سروے میں اب تک طویل ترین عمروں میں کویتی شہری غیر ملکیوں پر فوقیت لے گئے۔ ریکارڈ میں خواتین کی عمریں مردوں سے زائد ہیں ۔ یہی تناسب کویت میں مقیم غیر ملکیوں کا بھی ہے۔ 
سروے میں 100 برس سے زائد  کی چار کویتی خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 109 برس، 113، 115 اور 119 برس ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 100 برس سے زائد کے کویتی مردوں کی عمر ریکارڈ کی گئی ہے(فوٹو: القبس)

سروے میں شامل 100 برس سے زائد  کے کویتی مردوں کی عمر 103 ،ِ104، 110 اور 115 برس ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
مقیم غیر ملکی خواتین میں 118 برس کی سب سے معمر خاتون ہیں۔ دوسرے نمبر پر خاتون کی عمر 115 اور تیسرے پر 113برس ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقیم غیر ملکی مردوں کے حوالے سے سروے میں شامل معمر ترین مرد کی عمر 113 برس، دوسرے نمبر پر 108 اور 100 برس ریکارڈ کی گئی۔
عمروں کے حوالے سے سروے میں نیپالی باشندوں کا نمبر پہلا ہے جبکہ اردنی باشندے دسویں نمبر پر ہیں۔
غیر ملکیوں میں 10 ممالک کے شہریوں کو شامل کیا گیا جس میں انڈیا، پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، فلپائن، شام، سعودی عرب، اردن، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ 
 

شیئر: