Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کا جنگی جہاز آبنائے باب المندب روانہ

حوثیوں نے الصلیف بندرگاہ پر کورین جہازوں پر قبضہ کیا تھا۔فائل: فوٹو سبق
جنوبی کوریا نے اپنے دو بحری جہازحوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جنگی جہاز آبنائے باب المندب روانہ کیا ہے۔ 
حوثیوں نے گزشتہ روز الصلیف بندرگاہ پر کورین جہازوں پر قبضہ کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ نے جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یونہیب کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریا نے جنگی جہاز کینگ کام چان روانہ کردیا ہے۔ یہ صومالیہ کے ساحل کے بالمقابل سمندر میں قزاقی روکنے کی مہم پر مامور تھا۔
جنوبی کوریا کے دفتر خارجہ کے مطابق جنگی جہاز درپیش صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدام کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دہشت گرد حوثیوں سے جہاز آزاد کرانے کے لیے ہر طرح کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

جنوبی کوریا کی  کمپنی سمندر میں ڈرلنگ کا کام کررہی تھی۔ 

یاد رہے کہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ حوثیوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ د حوثی دہشت گرد دوبوٹس کے ذریعے اسے کھینچ کر لے گئے۔
یہ جہاز جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کا تھا۔ کورین کمپنی سمندر میں ڈرلنگ کا کام کررہی تھی۔ 
کرنل المالکی کے مطابق حوثیوں نے یہ کارروائی کرکے عالمی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کی آزادی کو مخدوش کردیا ہے۔ یہ باب المندب اورجنوبی بحیرہ احمر میں بدامنی کی مجرمانہ نظیر ہے۔
 دریں اثناءسعودی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں رابغ تھری سے بحری جہاز پر قبضہ کرکے خطرناک مثال قائم کی ہے۔ 
حوثیوں نے اپنے اس اقدام سے عالمی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کی آزادی کو حقیقی خطرہ لاحق کیا ہے۔ یہ آبنائے باب المندب کے امن کو مخدوش کرنے والی مجرمانہ نظیر ہے۔
 

شیئر: