Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلم سٹار مہوش حیات کی پہلی محبت کون؟

مہوش حیات کی پوسٹ پر فنکاروں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتا دیا ہے لیکن شاید جیسا آپ سوچ رہے ہیں ویسا نہیں ہے۔
مہوش حیات جو سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ خواتین کو نصیحت کے انداز میں لکھا کہ ’آپ کسی کو بھی اپنے ساتھ اُبلے ہوئے چاول جیسا سلوک نہ کرنے دیں کیونکہ ’بے بی‘ آپ تو بریانی ہیں۔‘
اس کے ساتھ ہی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی فلم سٹار نے  #BiryaniWillAlwaysBeMyFirstLove یعنی ’بریانی ہمیشہ میری پہلی محبت رہے گی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔  

مہوش حیات کی اس دلچسپ پوسٹ پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے بلکہ ان کی ساتھی اداکارائیں اور اداکار بھی پیچھے نہ رہے۔
مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے مہوش کی پوسٹ کی تائید کرتے ہوئے لکھا ’ اوہ ہاں ’بے بی گرل۔‘

اداکارہ سحرش خان نے بھی مہوش حیات کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ انہیں آج اس پوسٹ کی ضرورت تھی۔

ایک انسٹا گرام صارف حور مہاویرا نے لکھا ’پیاری‘۔

پریٹیسٹ لائر نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’ابلے ہوئے چاول بھی اچھے ہیں۔‘

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: