Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ سیزن میں فارمولا ریس کا افتتاح

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پروگرام میں شریک ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
الدرعیہ سیزن میں فارمولا ریس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب فارمولا ای ریس ورلڈ ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن کے پہلے راﺅنڈ کی میزبانی کر کر ہا ہے۔ مقابلے دودن تک الدرعیہ ٹریک پر جاری رہیں گے۔ اس میں بارہ ٹیمیں شریک ہیں۔
فارمولا ریس میں پہلی مرتبہ مرسیڈیز اور پورشے دیکھنے میں آ ئیں گی۔ 

فارمولا ریس میں پہلی مرتبہ مرسیڈیز اور پورشے دیکھنے میں آ ئیں گی (فوٹو: ایس پی اے)

 سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اے بی بی فارمولا ای کے پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس کا اہتمام موٹر ورلڈ آرگنائزیشن نے کیا ہے۔
اس موقع پر بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے نائب اول شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، شاہ بحرین کے نمائندے شیخ ناصر بن حمد بن خلیفہ بھی موجود تھے۔
فارمولا ریس کی افتتاحی تقریب میں اٹلی کے سابق وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں (فوٹو: ایس پی اے)

سوشل میڈیا پر شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر اور وڈیوز وائرل ہوگئیں ۔
الدرعیہ سیزن جمعے کو فارمولا ریس اور الدر عیہ میوزک سے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ سپورٹس کے مقابلے، موسیقی کی تقریبات اور رنگارنگ تفریحی پروگرام ہوں گے۔
الدرعیہ سیزن میں دس لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ الدرعیہ سعودی ریاست کا دارالحکومت رہا ہے اور اب یہ یونیسکو کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔

الدرعیہ سیزن میں د س لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الدرعیہ سیزن میں الدرعیہ ٹینس کپ اورگھڑ دوڑ میلہ بھی ہوگا۔ درعیہ نخلستان کے عنوان سے رنگ ونور کے پروگرام ہوں گے جن میں جدید قدرتی مناظر اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اچھوتے پروگرام دکھائے جائیں گے۔
محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض موٹرشو میں ہفتے کو داخلہ مفت ہو گا۔

فارمولا ریس کی افتتاحی تقریب میں اٹلی کے سابق وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں (فوٹو: ایس پی اے)

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: