Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

افواج پاکستان کے دو میجرجنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے (فوٹو: آئی ایس پی آر)
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ نے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر منگلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
 
 لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کے دو میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
 ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔ ترقی کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کو صدر این ڈی یو تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: