Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم دوحہ پہنچ گئی

فٹبال ٹیم کا پہلا گروپ چارٹر فلائٹ کے ذریعے دوحہ پہنچا ہے۔فوٹو: عاجل
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئی ہے۔ 
سعودی ٹیم پروگرام کے مطابق منگل کو شروع ہونے والے ’خلیجی 24‘ گلف کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ٹیموں کے ڈراز کے مطابق سعودی ٹیم گروپ ٹو میں ہے۔ جہاں اس کے ساتھ عمان، کویت اور بحرین کی ٹیمیں ہوں گی۔

سعودی ٹیم پروگرام کے مطابق گلف کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔فوٹو: عاجل

سعودی فٹبال ٹیم کا پہلا گروپ ریاض سے چارٹر فلائٹ کے ذریعے دوحہ پہنچا ہے۔ الہلال ٹیم کے جو کھلاڑی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ ہیں جو منگل کو دوحہ پہنچیں گے۔
سعودی قومی ٹیم کے فرانسیسی ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور مینجر ایروی رینالڈ نے گول کیپر محمد الیامی کو طلب کر لیا ہے جو محمد العویس کی جگہ کھیلیں گے۔ انہیں زخمی ہونے کے باعث قومی ٹیم کے کیمپ سے الگ کر دیا گیا۔
العویس کے چہرے پر چوٹ لگی ہے۔ وہ امیر محمد بن سلمان کپ کے مقابلے میں الاھلی کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

سعودی قومی ٹیم خلیجی 24 کا اعزاز جیتنے کے لیے پر عزم ہے (فوٹو: عاجل)

گول کیپر کو علاج اور فٹنس کے لیے وقت درکار ہوگا۔ اسی وجہ سے وہ قومی ٹیم کا کیمپ جوائن نہیں کر سکے۔
قومی فٹبال ٹیم میں محمد الیامی، فواز القرنی، امین بخاری، عبداللہ مادو، زیاد الصحفی، محمد خبرانی، حسان تمبکتی، سلطان الغنام، محمد البریک، سعود عبدالحمید، یاسر الشھرانی، عبداللہ عطیف، محمد کنو، عبدالالہ المالکی، سلمان الفرج، ترکی العمار، عبدالفتاح العسیری، یحیی الشھری، عبدالعزیز البیشی، نواف العابد، سالم الدوسری، ھتان باھبری، فراس البریکان اور عبداللہ الحمدان شامل ہیں۔
سعودی قومی ٹیم خلیجی 24 کا اعزاز جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔
سعودی قومی فٹبال ٹیم فرانسیسی رینالڈ کی قیادت میں اب تک متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: