Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات میں معاہدے

چارمفاہمتی یادداشتوں اور سات اسٹراٹیجک فارمولوں پر دستخط کیے ہیں۔فوٹو ایس پی اے
 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چارمفاہمتی یادداشتوں اور سات اسٹراٹیجک فارمولوں پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بدھ کو ابوظبی میں سعودی اماراتی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا۔ سعودی وفد کی سربراہی شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی وفد کی قیادت شیخ محمد بن زاید کر رہے تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔فوٹو ایس پی اے

یہ سعودی اماراتی رابطہ کونسل کا دوسرا اجلاس تھا۔ دونوں ملکوںکے درمیان اقتصادی ، ترقیاتی ، عسکری اور علوم و معارف کے شعبوں میں مکمل تعاون موثر شکل میں آگے بڑھانے کی کوششوں کے ماحول میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
 رابطہ کونسل کے ارکان ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور اس کی جنرل سیکریٹریٹ کی ٹیم شریک ہوئی۔
ولی عہد ابوظبی اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امارات سعودی عرب کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

سعودی ولی عہد کا سرکاری استقبال ابوظبی کے سرکاری قصر الوطن میں کیا گیا۔فوٹو ایس پی اے

اجلاس کے بعد شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا ’میرے بھائی محمد بن سلمان اور میں نے ابوظبی میں سعودی، اماراتی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔ تمام شعبوں میں مکمل اسٹراٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ پر گامزن ہیں‘۔
 واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچے تھے۔ اس موقع پر ان کا شاندار سرکاری استقبال کیا گیا۔
 ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا بعد ازاں سرکاری استقبال ابوظبی کے سرکاری قصر الوطن میں کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے ابوظبی میں شیخ محمد بن زاید اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے مذاکرات کیے۔ سعودی عرب اور امارات کے تعلقات نیز علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابوظبی میں سعودی اماراتی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا فوٹو ایس پی اے

ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خادم حرمین شریفن کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایات لے کر ابو ظبی پہنچے ہیں۔
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نیہان نے ٹویٹ کی ’مجھے اپنے برادر اور دوست محمد بن سلمان کو ان کے دوسرے گھر امارات میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس ہور ہی ہے۔ معزز اور محترم مہمان کی حیثیت سے وہ اپنوں کے پاس آئے ہیں۔
امارات وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ٹویٹ کیا ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کے اپنے ہی ملک میں، اپنے بھائیوں اورخاندان کے درمیان خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ 
یا د رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال یو اے ای اور خطے کے دوسرے عرب ممالک کا دورہ کیا تھا۔

شیئر: