Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں قائم غیر قانونی ہسپتال سیل

ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارو ں نے ایک گھر میں قائم غیر قانونی ہسپتال کو سیل کر دیا ہے۔ 
ہسپتال میں آپریشن تھیٹر بھی قائم کیا گیا تھا جہاں بھاری رقم لے کر غیر قانونی آپریشن کیے جاتے تھے۔
مقامی ویب نیوز اخبار 24 نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے ’الزھور‘ میں نامعلوم غیر ملکیوں نے قدیم طرز کے مکان کو طبی مرکز بنایا ہوا ہے جہاں غیر قانونی طور پر لوگوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے قدیم طرز کے مکان میں انتہائی غیرمناسب انداز میں طبی مرکز قائم کیا ہوا تھا جہاں موجود عملہ بھی پیشہ ورانہ اہلیت کا حامل نہیں تھا۔

ہسپتال میں آپریشن تھیٹر بھی قائم تھا جہاں غیر قانونی آپریشن کیے جاتے تھے۔

ملزمان نے انتہائی غیر مناسب آپریشن تھیٹر بھی بنایا ہوا تھا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کو قطعی طور پر نظر انداز کیا گیا تھا۔
غیرقانونی طبی مرکز میں جو دوائیں مریضوں کو دی جاتی تھیں وہ بھی غیر معروف تھیں۔ پولیس نے مرکز کو سیل کر کے تمام دوائیں تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
ملزمان کے خلاف غیر قانونی طبی مرکز قائم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کر کے انہیں محکمہ تحقیقات کے سپرد کر دیا گیا جہاں مزید تفیش کے بعد عدالت میں چالان بھیجا جائے گا۔ 
 

شیئر: