Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پڑوسی کی بات نہ ماننا مہنگا پڑ گیا 

پڑوسی کا انکار سنتے ہی ذہنی معذوری کا شکار شخص طیش میں آگیا۔ فوٹو: اخبار 24
مقامی شہری کو ذہنی مریض پڑوسی کی بات نہ ماننا مہنگا پڑ گیا۔ پڑوسی نے سگریٹ خریدنے کے لیے دکان تک لے جانے کا کہا تھا, انکار پرغصے میں چاقو کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقامی روزنامے عکاظ کی اطلاع کے مطابق الباحہ ریجن کے ایک شہری کو اس وقت شدید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب اسکا پڑوسی جو کہ ذہنی معذوری کا شکار ہے، نے اس سے دکان لے جانے کا کہا تاکہ اپنے لیے سگریٹ خرید سکے۔
شہری جسے دفتر پہنچنے کے لیے جلدی ہو رہی تھی نے پڑوسی کو یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اسے دفتر جانا ہے اس لیے دکان نہیں لے جاسکتا۔ پڑوسی نے جب انکار سنا تو طیش میں آکر چاقو کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
اہل علاقہ نے یہ صورتحال دیکھی تو فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے پڑوسی کو پکڑ لیا اسی اثناء میں وہاں پولیس موبائل فورس بھی پہنچ گئی۔
پولیس نے زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو چاقو کے 10 زخم لگے۔ خون کافی مقدار میں بہہ جانے کی وجہ سے زخمی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی رہی تھی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ ملزم کو پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ تحقیقاتی ادارے نے نفسیاتی ہسپتال سے بھی ملزم کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ 

شیئر: