Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

118 برس بعد منفرد سورج گرہن کب؟

سورج گرہن جمعرات 26 دسمبر کی صبح شروع ہوگا (فوٹو: عاجل)
خلائی اور فلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق سعودی عرب میں 26 دسمبر کو اپنی نوعیت کا منفرد سورج گرہن ہوگا اورایسا 118برس بعد ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد الزعاق نے ٹویٹ کیا کہ دائرہ نما سورج گرہن جمعرات 26 دسمبر کی صبح شروع ہوگا۔ آئندہ اس قسم کا سورج گرہن 84 برس بعد 2102 میں دیکھا جاسکے گا۔
ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق جو لوگ اس منفرد منظر کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ سعودی عرب کے علاقے الاحسا الہفوف میں جبل الاربع پر جا سکتے ہیں۔ 

اس منفرد منظر کو دیکھنے کے خواہشمند الاحسا الہفوف میں جبل الاربع پر جا سکتے ہیں (فوٹو: عاجل)

الزعاق نے دائرہ دار سورج گرہن (کسوف الشمس الحلقی) سے متعلق بتایا کہ یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کرہ ارض سے بعید ترین مقام پر ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ زمین کے اطراف چاند کا مدار بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔
’چاند کا حجم سورج کے حجم سے چھوٹا ہوتا ہے۔ چاند سورج کی پوری جسامت کو مکمل طور پر چھپانے کی قدرت نہیں رکھتا۔ ایسی صورت میں چاند کے سایے کا مخروطی سر کرہ ارض کی سطح تک نہیں پہنچ پاتا جس سے سورج کا درمیانی حصہ ان علاقوں میں چھپ جاتا ہے جو چاند کے سائے کی مخروطی دائرے میں آتے ہیں۔‘ 
’کبھی کبھی گرہن کا دورانیہ بارہ منٹ اور 30 سیکنڈ تک کا ہوتا ہے۔ چاند کو یہ فاصلہ طے کرنے میں جتنا وقت لگتا ہے اتنا ہی دورانیہ سورج گرہن کا بن جاتا ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: