Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مشن کے کام کا آغاز

رضوان سعید شیخ نے جدہ میں سیکرٹری جنرل او آئی سی کو اپنے تقرر کی اسناد پیر کو پیش کی۔
اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
او آئی سی اور اس کے تحت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ کو منتخب کیا گیا ہے۔
رضوان سعید شیخ نے جدہ میں سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کو اپنے تقرر کی اسناد پیر کو پیش کی۔
پاکستان کے مستقل مندوب کی تعیناتی سے قبل سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر او آئی سی میں ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔
رضوان سعید شیخ تجربہ کار سفارتکار ہیں، وہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
 او آئی سی میں مستقل مشن قائم کرنے کا فیصلہ تنظیم کی مختلف قراردادوں اور اعلانات کی پیروی میں کیا گیا ہے۔ 

مستقل مندوب کی تعیناتی سے قبل سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر او آئی سی میں ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔

 جدہ میں سفارتی ذرائع نے اردونیوز کو بتایا کہ او آئی سی میں مستقل مشن کے قیام کی ہمیشہ سے ضرورت تھی۔
او آئی سی میں مستقل مشن کے قیام سے پاکستان زیادہ مؤثر طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ خصوصاً مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
اسلامی کانفرنس تنظیم، اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی آرگنائزیشن ہے اور موجودہ حالات میں اس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔  
یاد رہے کہ او آئی سی میں چھ  اسلامی ملکوں کے مشن پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان میں سعودی عرب، ترکی، صومالیہ، مصر، افغانستان اور فلسطین شامل ہیں۔ پاکستان ساتواں ملک ہے جس نے اپنا مستقل مشن اوآئی سی میں قائم کیا ہے۔

شیئر: