Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات کا طویل ترین پرچم گنیز بک میں

اماراتی پرچم دو کلو میٹر اور 20 میٹر طویل ہے ۔فوٹو:امارات الیوم
دبئی پولیس نے متحدہ عرب امارات کا طویل ترین پرچم بنایا ہے۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایک اور بھی ریکارڈ قائم ہوا جس میں اماراتی پرچم کو دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں نے اٹھایا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رواداری کا سال منایا جارہا ہے۔ فوٹو:امارات الیوم

 الامارات الیوم کے مطابق اماراتی پرچم دو کلو میٹر اور 20 میٹر طویل ہے۔ اسے 58 ممالک کے پانچ ہزار افراد نے مل کر اٹھایا۔ 
دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے معاون برائے اکیڈمی و تربیتی امور میجر جنرل ڈاکٹر محمد احمد بن فہد نے اماراتی پرچم کے اندراج کی کارروائی انجام دی ہے۔
دبئی پولیس اکیڈمی کے صحن میں اماراتی پرچم سو میٹر کی اونچائی تک بلند کیا گیا۔ مختلف ممالک کے شہریوں، امارات کے باشندوں، ملازمین، طلبہ، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں نے حصہ لیا۔ ان کا تعلق مختلف مذاہب، نسلوں اور اقوام سے تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ’رواداری کا سال ‘ منایا جارہا ہے۔

شیئر: